کے پی اسمبلی تحلیل کی سمری آج ارسال کر دوں گا، محمود خان

ہم نیوز  |  Jan 17, 2023

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی تحلیل کی سمری آج شام گورنر کو ارسال کر دوں گا۔

محمود خان نے کہا کہ کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کی انتھک محنت پر سلام پیش کرتا ہوں، عوامی خدمت میں آگے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد دوبارہ دوتہائی اکثریت سے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے تین روز قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا بطور وزیر اعلی آخری خطاب ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم سے جو ہوسکتا تھا وہ ہم نے کیا اور کر رہے ہیں۔ حکمران ملک کو ٹھیک کرنے آئے تھے لیکن اپنے خلاف کیسز ختم کیے اور حکمرانوں کی خواہش تھی کہ پی ٹی آئی کو ہٹا دے، ہم حالات ٹھیک کریں گے۔

حکمرانوں کو دیکھ لیا اور انہوں نے ملک میں کیا ٹھیک کیا؟ حکمرانوں کے پاس تو اہلیت ہی نہیں تھی کچھ کرنے کی لیکن اب حکمران کہتے ہیں فلاں پر کیس بنے گا اور فلاں پر کیس بنے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More