شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Jan 17, 2023

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے بھارت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ  انہیں وزیراعظم شہباز شریف کے بھارتی وزیراعظم مودی سے متعلق بیان کو سن کر دھچکا لگا ہے،  بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستانی کی پالیسی میں شامل نہیں،۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت کو بحال کرے۔

Shocked on this statement of Shahbaz Sharif, our stand is Modi Janta must reverse constitutional position of Kashmir to its original, only then Pak ll negotiate begging for talks is not Pak policy we strongly reject this approach Shahbaz Sharif cannot be allowed to sell Kashmir

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

واضح رہے العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت خواہش پر ہمسایہ نہیں ہیں، پڑوسی کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More