آج کل سوشل میڈیا پر کسی بھی چیز کو وائرل ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ کوئی اپنی بات کی وجہ سے مشہور ہوجاتا ہے تو کوئی اپنے کارنامے سے لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔
بالکل ایسے ہی آج یہ بچہ سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہو رہا ہے جس کی تصویر آپ سب اوپر دیکھ سکتے ہیں۔ ممکن ہے کہ بہت سے لوگ اس بچے کو پہچان گئے ہوں مگر اکثریت کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ یہ پاکستان کی کونسی مشہور شخصیت ہے۔
اسکول بیگ پہنے جوشیلے انداز سے تصویر کھینچواتا یہ بچہ آخر کون ہے کیا آپ لوگ بتا سکتے ہیں؟ اگر آپ اب بھی اس شخصیت کو پہچاننے میں کامیاب نہیں ہوسکیں ہیں تو آیئے آپ کو جواب بتا دیتے ہیں۔
تصویر میں دکھائی دینے والا یہ بچہ مشہور موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں عمران خان کا انٹرویو کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئے۔
قاسم علی شاہ پاکستان کے جانے مانے موٹیویشنل اسپیکر ہیں جنہوں نے پاکستان کے کئی طلبہ کے حوصلوں کو اپنے الفاظ کے ذریعے بلند کیا اور ان کی کامیابی میں ایک اہم کردار بنے۔
ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر کافی چرچوں میں ہیں۔