عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

ہم نیوز  |  Jan 17, 2023

عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین پیش نہ ہوئے تو آرڈر کر دیں گے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کےسامنے موقف دیا کہ سینئر کونسل موجود نہیں اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ عمران خان اور دوسرے کہاں ہیں ؟

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے ممبر الیکشن کمیشن  نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم صرف معطل کیا ہے۔پیش نہیں ہوں گے تو ہم وکالت نامے منسوخ کردیں گے۔حاضری کے لیے آخری موقع دیتے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت  24جنوری تک ملتوی کردی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More