کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج جاری کردیے ہیں جس کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی 93 نشستوں کے ساتھ دیگر جماعتوں پر سبقت لے گئی ہے۔
ہم نیوز کو موصولہ انتخابی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کو 86، پاکستان تحریک انصاف کو 40، ن لیگ کو 7 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔
جاری کردہ انتخابی نتائج کے تحت جے یوآئی اور آزاد امیدواران تین / تین یوسیز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ تحریک لبیک کو دو اور ایم کیو ایم حقیقی کو ایک نشست پر کامیابی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حیدرآباد میں منعقدہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے 131 یوسیز کے نتائج جاری کر دیےہیں جس کے تحت پیپلزپارٹی کے 82 چئیرمین اور وائس چئیرمین کے امیدواران کامیاب قرار پائے ہیں۔
واضح رہے کہ حیدرآباد میں پی پی نے میئر شپ حاصل کرنے کے لیے درکار اکثریت سے زائد یوسیز میں کامیابی حاصل کر لی ہے کیونکہ میئر شپ کے لیےی 81 یونین کمیٹیز پر کامیابی ضروری تھی۔
انتخابی نتائج کے تحت حیدرآباد میں پی ٹی آئی 37 یونین کمیٹیز جیت کر دوسرے نمبر پر رہی ہے جب کہ 10 آزاد امیدواروں نے بھی میدان مار لیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کے بھی ایک ایک امیدوار کو کامیابی ملی ہے جب کہ 6 امیدواران کے انتقال کے باعث وہاں انتخابات کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔
100 نشستوں پر کامیاب ہیں، زبردستی نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حیدرآباد سے مزید 23 یونین کمیٹیز کے نتائج موصول ہونا ابھی باقی ہیں۔