شریفوں کو جان کے لالے پڑ گئے، نواز شریف نے کہہ دیا واپس نہیں آئیں گے، پرویز الٰہی

ہم نیوز  |  Jan 16, 2023

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریفوں کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں، نواز شریف نے کہہ دیا ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گے۔

ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی، عمران خان نے سیاسی لحاظ سے بہترین حکمت عملی تیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر والوں کو بھی علم نہیں ہوسکا جس طرح اسمبلی تحلیل کی گئی، شریفوں کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے، عمران خان کے سامنے ان کی سیاست زیرو ہوچکی ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہبازشریف نیند کی 15 گولیاں بھی کھا لیں تو نیند نہیں آئے گی، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اب ان کی باری ہے، شہبازشریف ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور زیادہ نیچے چلی گئی، شہبازشریف کا م کرنے والا نہیں ہے، ن لیگ والے اب کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے؟

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن سے 30 برس کا حساب لینا ہے، عمران خان ایماندارو نیک ہیں، ان جیسا لیڈر کوئی نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More