درد اتنا ہوا کہ پورا چہرہ ہی سوج گیا ۔۔ ہر انسان کو اپنے چہرے سے پیار ہوتا ہے پر مشہور دیہاتی یوٹیوبر مبشر صدیق کا یہ حال کیسے ہوا؟

ہماری ویب  |  Jan 16, 2023

زندگی میں مشکلا ت یا پریشانی بتا کر نہیں آتی۔ یہی وجہ ہے کہ اب اپنے گھر والوں کو غربت سے باہر نکالنے والے مشہور یوٹیوبر مبشر صدیق کی اب حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے۔

انہوں نے کچھ دن پہلے اپنے چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا چہرہ مکمل سوجا ہوا تھا ۔ جس کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہو گئی کے آخر ہوا کیا انہیں؟

یہ سارا ماجرا کچھ یوں ہے کہ 2005 میں اپنی غریبی کے دن ختم کرنے کیلئے مبشر صدیق ملائشیا کام کی نیت سے گئے جہاں جا کر ان کے سر کے بال گر گئے۔ کم عمر میں گنج پن کے ساتھ ہی یہ گزرا کر رہے تھے۔

پر اب یہ اچھے پیسے کماتے ہیں تو انہوں نے بال لگوانے کا سوچا۔ بال لگوانے کے عمل کے بعد جب یہ صبح سو کر اٹھے تو پہلے تو ساری سوجن ماتھے پر ہو گئی۔

جس کے بعد یہ معمول کے کام کرتے رہے کیونکہ انہیں ڈاکٹرز نے پہلے سے ہی سوجن کے بارے میں کہہ رکھا تاھ کہ یہ ہوسکتی ہے مگر پھر کیا تھا اگلے دن پورا چہرہ ہی سوج گیا۔

انہیں دیکھ کر یوں لگتا تھا کہ جیسے یہ کوئی بہت ہی موٹے آدمی ہوں۔ اپنی یہ حالت دیکھ کر یہ فوراََ ڈاکٹر کے پاس چلے گئے، پر انہوں نے تسلی دی اور چیک اپ کیا، جس کے بعد یہ مطمئن ہو گئے۔

یہی نہیں یہ سوجن ان کے چہرے پر اب بھی واضح نظر آتی ہے کیونکہ مصنوعی بال لگوانے کا عمل انہوں نے 3 ہفتے پہلے کیا تھا جبکہ حالیہ دنوں میں بھی ان کا چہرہ ہلکا پھلکا سوجا ہوا ہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اپنے چینل پر دیسی طریقے سے کھانا بنانا سیکھاتے ہیں اور یہی ان کی وجہ شہرت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More