میئر کیلیے پی ٹی آئی کےسوا تمام جماعتوں سے بات کریں گے، سعید غنی

ہم نیوز  |  Jan 16, 2023

رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی  کا کہنا ہے کہ میئر کیلیے پی ٹی آئی کےسوا تمام جماعتوں سے بات کریں گے۔ ایم کیو ایم کا حق ہے احتجاج ضرورکرے۔

رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی  کراچی کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے ۔  شہر میں اپنا میئر لانے کے لیے رابطے کریں گے۔تحریک انصاف کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں سے بات ہو سکتی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ثابت ہوا کہ سابقہ جنرل انتخابات میں ڈاکا ڈالا گیا تھا،پیپلزپارٹی کراچی سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں بھی جیتے گی۔ پی ٹی آئی کے دماغ سے خناس نکل گیا کہ  کراچی ان کا ہے۔  یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی پہلی بار جیتی۔اچانک جیتنے کی باتیں کرنے والوں پر حیرانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار اپنی سیٹوں سے بھی نہیں جیت سکے ۔خواہش تھی کہ ایم کیو ایم  بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتی۔ ایم کیو ایم کا حق ہے کہ احتجاج کرے۔ بیانات دیں۔ لیکن جو جیت کر آئے ہیں وہ مدت پوری کریں گے اور عوام کی خدمت بھی کریں گے۔

انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں اچھی کارکردگی پر جماعت اسلامی اور حافظ نعیم  کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی پیپلزپارٹی سے تھوڑا ہی پیچھے ہے، مجموعی طورپر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کی سیٹوں کا واضح نمبربنتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی ہو سکتا ہے مل کر حکومت بنا لیں، ہمارا اندازہ ہے کہ دیگر جماعتوں کے 20 امیدوار بھی جیتے ہیں۔ ابھی کچھ نشستوں پر الیکشن ہونا باقی ہے، مخصوص نشستیں بھی ہمیں زیادہ ملیں گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More