100 نشستوں پر کامیاب ہیں، زبردستی نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

ہم نیوز  |  Jan 16, 2023

 حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ  ہم 100 نشستوں پر کامیاب ہیں، زبردستی نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں

جماعت اسلامی نے ریٹرننگ افسران پر کراچی کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج بدلنے کا الزام لگا دیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ  بعض یونین کونسلز ایسی ہیں جہاں زبردستی نتیجہ تبدیل کروایا گیا۔ جماعت اسلامی سو کے قریب نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب تک فارم بارہ نہیں دیئے جا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے  میئر کو آنے سے روکا گیا تو سارے آپشنز کا استعمال کریں گے۔ مکمل نتائج چند گھنٹوں میں جاری نہ ہوئے تو احتجاج کاحق رکھتےہیں ۔آر اوز رزلٹ جاری نہیں کررہے۔ فارم 11 ہمارے پاس موجود ہیں۔ نتائج تبدیل نہیں ہونے دینگے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سادہ اکثریت ہماری ہوگی پیپلز پارٹی زبردستی کسی کے حق سے اسے محروم نہ کرے۔ شب خون نہیں مارنے دینگے ۔بہت ساری یونین کونسل میں دھاندلی ہوئی۔ ھمارےپاس ثبوت موجودہیں ہماراحق ہمیں دیا جائے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More