بیٹیاں والد کے سہارے مسکراتی اور چہچہاتی ہیں۔ پر یہی والد چلا جائے تو وہ اندر سے مر جاتی ہیں ۔ بالکل ایسے ہی ایک جوان کی کہانی آپکو بتانے جا رہے ہیں جسے سننے کے بعد آپ کی بھی آنکھیں نم ہو جائینگی۔
میجرعدیل شہید بہت ہی بہادر اور نرم دل جوان تھے۔ انہوں نے پاک فوج کے ہی شہید کیپٹن کی بیوہ سے شادی کی جن سے ان کی 2 جڑواں بیٹیاں پیدا ہوئیں جو ان کی شہادت کے وقت ڈیڑھ سال کی تھیں۔ جبکہ ان کی ایک بڑی بیٹی بھی ہیں۔
ان کی اہلیہ وہ بہادر خاتون ہیں جن کے 2 خاوند وطن پر قربان ہوئے۔ جیسے ہی ان کی شہادت کی خبر لوگوں تک پہنچی تو گلستان جوہر فرحان ٹاؤن میں ان کے محلہ دار ان کے گھر تعزیت کیلئے پہنچنے لگے۔
محلے دراوں کا کہنا تھا کہ وہ ایک ملنسار اور اچھی طبعیت کے مالک تھے ۔ جب بھی گھر آتے بیٹیوں کے ساتھ گھل مل جاتے۔ ان کی فیملی ہر ایک کے دکھ درد میں کام آتی تھی۔ یہی نہیں وہ بڑے آفیسر تھے پھر بھی اپنے پڑوسیوں کا بہت احترام کرتے تھے۔
اس کے علاوہ 2019 میں والد کی شہادت کے بعد 6 ستمبر 2021 یوم دفاع کے موقعے پر ان کی بیٹی کا ایک پیغام سامنے آیا جسے سن کر سب ہی افسردہ ہو گئے ۔ ویڈیو بیان میں معصوم بچی نے کہا کہ میرے بابا سب سے اچھے ہیں، وہ مجھے بہت یاد آتے ہیں اور مجھے ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی۔
یہ وہ خوش نصیب شخص ہیں جنہیں جمعہ کے دن پاک افغان سرحد پر اللہ پاک کا بلاوا آیا جبکہ عید الاضحیٰ کے موقعے پر یہ گھر آئے تھے پھر کچھ وقت بعد ڈیوٹی پر واپس چلے گئے، شہادت سے 2 روز قبل والد سے بات بھی ہوئی۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز ان کی تدفین ہوئی اور ان کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئی تھی۔