بھارت میں 4 ٹانگوں اور دو ریڑھ کی ہڈیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کی زندگی کے حوالے سے ڈاکٹرز نے مایوسی کا اظہار کردیا، بچی کی صحت کی خرابی نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنادیا۔
بھارت میں گزشتہ ماہ دسمبر میں ایک بچی پیدا ہوئی جس کا وزن پیدائش کے وقت 2 اعشاریہ 3 کلو گرام تھا، پیدائش کے وقت بچی کی چار ٹانگیں تھیں، بچی جسمانی خرابی کا شکار ہے۔
ماہرین کے مطابق کبھی کبھی کسی بچے میں کچھ جنین اضافی ہو جاتے ہیں، جسے طبی سائنس کی زبان میں اسچیوپیگس کہتے ہیں۔جب ایمبریو (جنین، نامکمل بچہ) دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے تو جسم کی نشوونما دو جگہوں پر ہوتی ہے۔
اس کی وجہ سے اس بچی کی کمر کے نیچے والا حصہ دو اضافی ٹانگوں کے ساتھ نشوونما پا چکا ہے لیکن وہ ٹانگیں غیر فعال ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نومولود بچی کا معائنہ کر رہے ہیں کہ آیا جسم کے کسی حصے میں کوئی اور خرابی تو نہیں ہے، اگر وہ صحت مند پائی گئی تو آپریشن کے ذریعے غیر فعال ٹانگیں ہٹا دی جائیں گی۔
بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر برجیش کے مطابق سونوگرافی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دو بچے ہیں لیکن ایسا نہیں تھا، یہ ایک نایاب کیس ہے، صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ بچی کی زندگی زیادہ لمبی نہیں ہوگی۔