کل دفناکر آئے آج زندہ کیسے ہوگیا ۔۔ مردہ زندہ ہوکر گھر آیا تو خوف سے گھر والوں نے کیا کیا جو علاقے میں ہنگامہ مچ گیا؟

ہماری ویب  |  Jan 16, 2023

پنجاب میں تدفین کے اگلے روز مردہ زندہ گھر واپس آنے پر گھر والوں کی حیرت کے مارے آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، انوکھے واقعہ نے پورے علاقے میں کھلبلی مچادی۔

پولیس کے مطابق یہ انوکھا واقعہ چیچہ وطنی میں پیش جہاں مردہ تدفین کے اگلے روز زندہ اپنے گھر واپس آیا، پولیس کی تحقیقات کے مطابق محمد اسلم نامی شخص اکثر گھر سے غائب رہتا تھا اور کچھ دن پہلے محمد اسلم گھر سے کہیں چلا گیا تھا۔

تلاش کے بعد اہل خانہ کو ایک لاش کی اطلاع ملی جس کی شکل اسلم سے ملتی تھی، اہل خانہ نے اس کو اسلم سمجھ کر دفنادیا لیکن اگلے روز یہ حقیقت سامنے آئی کہ اسلم زندہ تھا اور گھر والوں نے کسی اور کو اسلم سمجھ کر دفنادیا تھا۔اگلے روز اسلم گھر واپس آیا تو اہل خانہ کی خوف سے چیخیں نکل گئیں ، گھر والوں کا شورسن کر پورا محلہ جمع ہوگیا۔

تدفین کے اگلے روز اسلم کے گھر والے آنے پر راستے میں دیکھنے والے لوگوں کو بھی شدید حیرت ہوئی اور اسلم کی واپسی کی بات علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

عجیب و غریب صورتحال کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اسلم کے گھر کے قریب جمع ہوگئے اور حقیقت سامنے آنے پر لوگوں نے اسلم کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More