"جب سے پاکستان بنا ہر الیکشن میں ووٹ دیتی ہوں پہلے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر کو دیتی تھی اب بلاول اور پی پی پی کے دیگر امیدواروں کو دیتی ہوں"
یہ کہنا ہے کراچی کی ان 80 سالہ بزرگ خاتون کا جو جھکی کمر کے ساتھ بھی ووٹ ڈالنے چلی گئیں۔ بزرگ خاتون نے چنیسر ٹاؤن کی یو سی 8 میں ووٹ دیا۔
واضع رہے کہ سندھ کے 2 بڑے شہروں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے۔
سہارے سے چلنے والی بزرگ خاتون کا جذبہ
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بمشکل چل پارہی ہیں اور کسی کے سہارے سے ووٹ ڈالنے آرہی ہیں۔ اس عمر میں بھی اپنے حقوق سے آگاہی کا احساس یقیناً قابل قدر جذبہ ہے۔