نواز شریف کو بلائیں، ان کا بھی سیاسی کام تمام کرائیں، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Jan 14, 2023

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب نواز شریف کو بلائیں اور ان کا بھی سیاسی کام تمام کرائیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 15 اپریل اہم ہیں اور 100 دن میں انتخابی شیڈول آئے گا جبکہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے اراکین کی واپسی ہو گی اور قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرائیں گے۔ بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی اور جتنی دیر کریں گے یہ اپنی سیاست ڈھیر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بینکوں کے لٹنے کے خوف سے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ معاشی، ملکی، اقتصادی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ اب نواز شریف کو بلائیں اور ان کا بھی سیاسی کام تمام کرائیں۔ الیکشن ناگزیر ہیں اور سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی۔ پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے؟ ملک میں اہم سیاست شروع ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More