سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشنر کو خط

ہم نیوز  |  Jan 14, 2023

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو کل بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے خط لکھا گیا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کل بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے۔

سندھ حکومت نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More