ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی پر غور، خالد مقبول سے آصف زرداری کا رابطہ

ہم نیوز  |  Jan 13, 2023

کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی صورت میں وفاقی حکومت سے علیحدگی سمیت مختلف آپشنز پرغور و خوص شروع کردیا ہے۔

اس ضمن میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے شرکا نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کی رائے دی ہے لیکن حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہو سکے گا، ہم اتنی بڑی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، استعفے پارٹی کی امانت ہوتے ہیں اور ہم تیار ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسی حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے جب کہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے جس میں انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایک سوال پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آصف زرداری جو بات کرتے ہیں وہ پوری ہوتی ہے، سابق صدر نے اعتراف کیا کہ ہمیں آپ کی مشکلات کا اندازہ بھی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح طور پر کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دو گھنٹے بعد دوبارہ بیٹھیں گے۔

عمران خان نے زندگی بھیک مانگتے گزاری، شوکت ترین پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے، بلاول

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی بھی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بات چیت ہوئی ہے جس میں انہوں نے تمام امور بہتر طریقے سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More