گورنر پنجاب آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیں گے،ذرائع

ہم نیوز  |  Jan 13, 2023

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر دیں گے جس کے بعد اسمبلی آج رات تحلیل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ رات اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وصول ہونے پر کہا تھا کہ تمام معاملات کو دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے 2 دن میں اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرنا ہے اور سمری منظور ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت پسند شخص کے لیے مشکل فیصلہ ہے اور تمام معاملات کو دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بلیغ الرحمان نے کہا کہ سمری کا طریقہ قانون میں شامل ہے اور یہ آئینی عمل ہے اب یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ 90 دن میں انتخابات کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 90 دن میں رمضان بھی آ رہا ہے اور اگر رمضان سے پہلے انتخابات کروایا جائے تو وہ بہت جلد ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More