اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کے لیے تصدیق سروس متعارف کرا دی۔
نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی تصدیق سروس کی بدولت بزرگ شہریوں کو بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے وقت پیش آنے والے مسائل کا یقینی ازالہ ہو گا۔
60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے اور جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق کر دی جائے گی۔
بزرگ شہریوں کیلئے خوشخبری!
نادرا کی جانب سے جدت آمیز ‘تصدیق سروس’ کا آغاز
بزرگ شہریوں کو بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے متعلق درپیش مسائل سردست حل ہوں گے۔
نادرا تصدیق سروس کا افتتاح ملکی مایہ ناز ادبی شخصیات انور مسعود، پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، افتخار عارف نے کیا۔ ۱/
— NADRA (@NadraPak)
چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے کہا کہ نادرا کو بزرگ شہریوں کی جانب سے اس طرح کی لاتعداد شکایات موصول ہو چکی ہیں کہ انہیں بالخصوص بینکوں میں فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مشکلات پیش آتی ہیں جس کے پیش نظر نادرا نے یہ جدید سروس متعارف کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں مختلف وجوہ کی بناء پر بائیومیٹرک میچنگ میں مسائل پیش آنا ایک قدرتی عمل ہے کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ جلد کی لچک کم ہوتی جاتی ہے اور انگلیوں کے نشانات مدھم پڑ جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بزرگ افراد کی انگلیوں کے نشانان کی تصدیق نہیں ہو پاتی اور ایسے افراد کو بینکوں میں اکاؤنٹ یا رقم کی وصولی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔