مقبول ترین پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے آج بروز جمعہ کو سلام بھیجا جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
رونالڈو النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد سعودی شہر ریاض میں ان دنوں اپنی دوست جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ مہنگے ترین ہوٹل میں موجود ہیں۔
رونالڈو کی اس وقت ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے ایک مداح کے ساتھ نظر آئے اور اس کی خواہش پر سلام کیا۔
رونالڈو کے سلام کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح سے تھا کہ جیسے انہوں نے سلام پاکستان کہا ہو لیکن در حقیقت ایسا نہیں ہے۔ رونالڈو کے پاکستانی فینز یہ سمجھے کہ انہوں نے پاکستانیوں کو سلام بھیجا ہے لیکن انہوں نے پاکستان نہیں بلکہ ازبکستان کہا ہوتا ہے۔
6 سیکنڈز کی اس ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا صارفین پسند کر رہے ہیں اور انہیں یہی لگ رہا ہے کہ جیسے انہوں نے پاکستانیوں کو سلام کیا ہے۔