برف باری دیکھنے والے لوگوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ آجکل ملک کے بالائی حصوں میں جی بھر کر سفید روئی کے گالوں جیسی برف پڑتی دیکھیں۔ البتہ کوئٹہ میں عجیب و غریب منظر دیکھنے میں آیا جہاں برف باری نہیں بلکہ کڑکتی سردی میں بہتے آبشار اچانک جم گئے اور برف بن گئے۔ ویڈیو دیکھیں
یہ آبشار کس جگہ موجود ہے؟
یہ مقام کوئٹہ میں شعبان کے آبشار کے نام سے موجود ہے جہاں سارا سال لوگ تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔ گرمیوں میں یہاں بڑی تعداد میں لوگ نہانے آتے ہیں جبکہ سرد موسم میں یہاں آبشار بہتے بہتے جم جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس جمے آبشار کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جنھیں دیکھ کر لوگ حیران ہورہے ہیں۔