جن کے اندر شیطان بسیرا کرلے وہ وہشی کا روپ دھار لیتے ہیں پھر انہیں کسی کا نقصان کرنا گناہ نہیں لگتا۔ ایسا ہی کیا کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک سفاک باپ نے جس نے اپنے معصوم بچوں کو سمندر کے پانی میں پھینک دیا۔
پولیس نے موقع سے سفاک باپ کو گرفتار کرلیا، گرفتار شخص نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوا، اس کا کہنا تھا کہ بچے ڈوب نہیں رہے تھے تو ان کو زبردستی ڈبویا۔
بچوں کی تلاش جارے رکھنے کے رات بھر آپریشن جاری ریا تاہم بچوں کا پتہ چل نہ سکا۔ والد اسپتال میں بطور نرس کام کرتا تھا۔
گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ وہ عیسی نگری کا رہائشی ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ بڑے بچے کا نام کیڈرک چھوٹے کا کینرک ہے۔
ملزم نے مزید بتایا کہ واقعے والے روز وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ یہاں آیا تھا، اس وقت بھی اس نے بیوی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن تھک ہار کر سوچا کہ اپنی اور بچوں کی زندگی کا خاتمہ کرلوں۔