لڑکا مجھ سے 12 سال چھوٹا ہے ۔۔ 30 سال کی لڑکی نے چھوٹے لڑکے سے شادی کیوں کی؟ دلچسپ کہانی جو آج سے پہلے کبھی نہیں سنی گئی

ہماری ویب  |  Jan 12, 2023

ایک اور انوکھی شادی کی واقعہ سوشل میڈیا پر آپہنچا ہے جس نے صارفین کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ جس شادی کی یہاں بات ہو رہی ہے وہ کسی ہم عمر جوڑے کی نہیں بلکہ ایک 30 سالہ لڑکی کی چھوٹے عمر کے لڑکے کے ساتھ شادی کرنے کی ہے۔

ایسی کئی اسٹوریز منظر عام پر آچکی ہیں جس میں بڑی عمر کے مردوں نے چھوٹی عمر کی لڑکی کے ساتھ نکاح کر کے ایک ٹرینڈ قائم کیا جو وقت کے ساتھ ساتھ پھیلتا چلا گیا۔ لیکن اس بار معاملہ مختلف ہے۔

اب جس جوڑے کی کہانی بتانے جا رہے ہیں توجہ کا مرکز بنے گی۔

18 سالہ عادل اور 30 سالہ فاطمہ نے باسط علی کے ویب چینل کو اپنے رشتے سے متعلق بتایا۔ بقول فاطمہ کے عادل ان کے محلے دار ہیں اور وہ ان سے سودا منگوایا کرتی تھیں تب میں عادل کو میں پسند آگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ عادل جب سودا لینے جاتا تھا تو میرے لیے ایک گلاب کا پھول بھی لایا کرتا تھا۔ فاطمہ نے بتایا کہ عادل سودا لینے جایا کرتا تھا تب واپسی میں میرے گھر گلاب کے پھول بھی پھینک دیا کرتا تھا۔

پھر ایک دن میں نے عادل سے پوچھا کہ تم گلاب کے پھول میرے گھر کیوں پھینکتے ہو تو اس نے مجھ سے اپنے دل کی بات کی۔ عادل نے فاطمہ سے کہا کہ وہ انہیں پسند کرنے لگا ہے۔ فاطمہ نے بتایا کہ جب میں نے عادل سے یہ سنا تو پہلے تو میں سن کر حیران رہ گئی کہ اتنا چھوٹا سا لڑکا مجھے شادی کی پیشکش کر رہا ہے۔

عادل نے فاطمہ سے متعلق بتایا کہ جب یہ مجھے کسی کام کا کہتی تو مجھے بہت خوشی ہوتی تھی۔ جب میں انہیں سودا لا کر دیتا تھا تو ساتھ میں گلاب کا پھول بھی دیا کرتا تھا تا کہ انہیں کچھ آئیڈیا ہو کہ میں کیا چاہ رہا ہوں۔

18 سالہ عادل کا کہنا تھا کہ میں نے والد کو دھمکی دے کر اس رشتے کے لیے راضی کیا تھا۔ فاطمہ نے اس رشتے پر راضی ہونے سے متعلق بتایا کہ میں اس لیے چھوٹی عمر کے عادل سے شادی کرنے کے لیے راضی ہوئی کیونکہ یہ بہت فرمانبردار ہے اور کسی قسم کے برے کام جیسے سگریٹ نوشی میں ملوث نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عادل کا کہنا تھا کہ جب کسی سے محبت کرنے لگو تو اس کا اختتام نکاح پر کرو۔ فاطمہ کا کہنا تھا کہ جب کسی کو پسند کریں تو اس سے نکاح کرلیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More