فیفا ورلڈ کپ تو ختم ہو گیا ہے، تاہم کچھ کھلاڑی ایسے ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، ایک ایسے ہی مشہور فٹبالر کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے مشہور فٹبالر سنتیاگو ہڈالگو نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی موجودگی میں اسلام قبول کر لیا۔
کلمہ طیبہ پڑھانے سے پہلے فٹبالر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک نے باقاعدہ طور پر اسلام، پیغمبر دو عالم ﷺ اور اللہ رب العزت کے حوالے سے باور کرایا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، کیا آپ اس بات کو مانتے ہیں؟
اسی طرح آقائے دو جہاں ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں، کیا آپ ان باتوں کو مانتے ہیں؟ یہ سب باور کرانے کے بعد باقاعدہ طور پر ڈاکٹر ذاکر نے کھلاڑی سے شہادت لی۔
اسی دوران کھلاڑی کے احساسات اور جذبات کو بھی محسوس کیا جا سکتا تھا، جس میں وہ ایک الگ طور پر دکھائی دے رہا تھا، گویا وہ رونے ہی والا تھا۔
شہادت کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے فٹبالر کو گلے بھی لگایا اور مبارکباد بھی دی۔ سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی ویڈیو نے خوب توجہ حاصل کی ہے۔