یہ خوبصورت بس 50 دنوں میں لندن سے پاکستان آ جاتی تھی ۔۔ البرٹ نامی اس انوکھی بس میں کیا خاص تھا جو لوگ جہاز کی بجائے اس میں سفر کرتے تھے؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 10, 2023

سفر ٹرین کا ہو یا پھر بس کا، انسان کیلئے یادگار بن جاتا ہے کیونکہ جب وہ اپنی گاڑی کی کھڑکی سے قدرت کے حسین نظارے دیکھتا ہے تو اپنے تمام غم اور پریشانیاں بھول کر مسکراتا ہے۔ تو بالکل آج ہم آپکو ایک ایسی بس کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو کہ لندن سے چلتی اوربرصغیر تک آتی تھی۔

جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک سنا ہے اس بس سروس کا نام البرٹ ٹورز تھا جوکہ لندن سے چلتی تھی اور50 دنوں میں پاکستان سے ہوتے ہوئے حالیہ بھارت کے شہر کلکتہ تک آتی تھی۔

اس میں سفر کرنے والے ہر فرد کو 145 پاؤنڈ ادا کرنے ہوتے تھے۔ یہ آجکل کی معمولی بسوں کی طرح نہیں بلکہ اس میں پر تعیش کچن، بیڈ، ہوا دار پنکھے، میوزک کا سامان اور کھانے پینے کا سامان بھی مہیا کیا جاتا تھا۔

دوران سفر یہ ٹرین پہاڑوں کے درمیان سے اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتی تھی یہی نہیں بلکہ اپنے طویل ترین سفر کے دوران یہ بس آج کے مشہور ملک سے جیسےآسٹریا، بیلجئم، یوگو سلاویا، افغانستان، ترکی، ایران، پاکستان ، آگرہ، نئی دہلی اور پھر کلکتہ پہنچتی تھی۔ ان سب باتوں کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ مسافروں کی خریداری کیلئے بس کو تہران، افغانستان اور ترکی میں روکا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ کامیابی کے ساتھ اس بس سروس نے اپنے 15 ٹورز مکمل کیے، ابھی 16 ویں ٹور کی تیاری تھی کہ ایران میں حالات خراب ہو گئے جس کے بعد سے اس سروس کا بند کر دیا گیا۔

60 کی دہائی میں چلنے والی یہ بس سروس اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی بس سروس تھی جو آپکو پوری دنیا صرف ایک جگہ بیٹھے ہی دیکھا دیتی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More