لاہور پولیس نے دفتر کے ہر کیبن پر خلفائے راشدین کے نام لکھ کر مسلمانوں کے دل جیتنے کے ساتھ ساتھ ایک روشن مثال بھی قائم کردی۔
لاہور ٹریفک پولیس کے دفتر کے کاؤنٹرز پر خلفائے راشدین حضرت ابوبکر صدیق ؓ، حضرت عمر فاروق ؓ، حضرت عثمان غنی ؓ اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے نام ترتیب سے لکھے ہیں، اس کا مقصد دفتر آنے والے لوگوں کو مذہبی ہم آہنگی اور خلفائے راشدین کی یاد دلانا ہے، ٹریفک پولیس کے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا ہے۔
حضرت ابو بکر مسلمانوں کے پہلے خلیفہ تھے، خلافت راشدہ کا دور اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ اس زمانے میں اسلامی تعلیمات پر عمل کیا گیا اور حکومت کے اصول اسلام کے مطابق رہے۔ یہ زمانہ اسلامی فتوحات کا بھی ہے اور اسلام میں جنگ جمل اور جنگ صفین جیسے واقعات بھی پیش آئے۔ جزیرہ نما عرب کے علاوہ ایران، عراق، مصر، فلسطین اور شام بھی اسلام کے زیر نگیں آ گئے۔
عمر فاروق، خلیفۂ اوّل ابوبکرصدیق کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ تھے۔ ان ے دور میں اسلامی مملکت 22 لاکھ مربع میل کے رقبے پر پھیل گئی۔حضرت عثمان اسلام کے تیسرے خلیفہ راشد تھے۔ آپ نے 644ء سے 656ء تک خلافت کی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔علی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں بچپن میں پیغمبر کے گھر آئے اور وہیں پرورش پائی۔ پیغمبر کی زیر نگرانی آپ کی تربیت ہوئی۔ آپ اسلام کے چوتھے خلیفہ راشد تھے۔