یہ مچھلی کا کھانا بن جاتے ۔۔ سمندر میں جاتے ہی وسیم اکرم کے سامنے بڑی شارک مچھلی آ گئی، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 09, 2023

جس سے پوری دنیا ڈرتی تھی وہ آج ایک مچھلی سے ڈر گیا۔ جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ معروف سابق باؤلر وسیم اکرم آج کل مالدیپ میں موجود ہیں۔

وہاں سے انہوں نے ایک ویڈیو شیر کی جو اس وقت وائرل ہو چکی ہے۔ جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی انہوں نے سمندر میں چھلانگ لگائی اور جب آہستہ آہستہ سمندر کی تہہ میں گئے۔

تو انہیں پہلے بہت سی خوبصورت چھوٹی مچھلیاں نظر آئیں اور یہ تیراکی میں مصروف رہے لیکن اچانک سے ان کے سامنے بڑی سی شارک مچھلی آ گئی تو انہوں نے فوراََ دماغ سے کام لیا، اس کے سامنے ہٹ گئے۔

یہی نہیں اس وقت یہ بھی محسوس ہوا کہ یہ قسمت کے بھی دھنی ہیں کیونکہ شارک مچھلی بھی انہیں کچھ کہے واپس چلی گئی۔

اسکوبا ڈائیونگ کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وسیم اکرم نے یہ کیپشن دیا کہ " یہ پہلی نظر میں محبت ہو سکتی تھی، لیکن قدرے خوفناک تعارف کے بعد، مجھے نہیں لگتا کہ میں اکیلا اس کیلئے کافی تھا"۔

آخر میں اپکو یہ بھی بتتاے چلیں کہ اپنے کرکٹ کے دور میں دنیا کا بڑا سے بڑا کھلاڑی ان کی گیند بازی سے ڈرتا تھا اور ان کی بہترین گیند بازی کی بدولت ہم نے 1992 کا ورلڈکپ جیتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More