میرے پا س سفر کیلئے اچھی گاڑی اور رہنے کو عالی شان گھر نہیں۔ یہ الفاظ کبھی نہ کبھی انسان کے منہ سے ادا ہو جاتے ہیں۔
پر شاید وہ جانتا نہیں کہ اس سے بھی کئی کمزور اور معذور لوگ بھی اس دنیا میں ہیں جو ہر حال میں اوپر والے کا شکر ادا کرتے ہیں۔ تو بالکل اسی طرح کی ایک ویڈیو آپ کو دیکھانے جا رہے ہیں، جسے دیکھنے کے بعد آپ ضرور ماشاء اللہ کہیں گے۔
جی ہاں اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ انتہائی سرد موسم میں بھی دونوں ہاتھوں سے محروم شخص وضو کر رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے یہ کلی کیلئے لوٹے سے پانی اپنے دونوں پاؤں میں ڈالتا ہے پھر زمین پر بیٹھے بیٹھے ہی یہ پانی منہ میں لے کر کلی کرتا ہے۔
بالکل اسی طرح جب پھر منہ کے وضو کا وقت آتا ہے تو یہ اسی طرح پانی لیتا ہے پھر اپنا منہ پاؤں مارتا ہے۔ یوں ہی اپنا وضو مکمل کرتا ہے۔ یہ ویڈیو عوام میں خوب مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک 365 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 58 ہزار لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ سال بھی ایک ایسی ویڈیو دیکھنے کو ملی تھی جس میں ایک مسلمان کو برفیلے علاقے میں وضو کیلئے پانی نہ ملا تو اس نے نماز نہ چھوڑی بلکہ برف سے ہی وضو کرنے لگا۔