موت کے وقت مغرور انسان بھی نرم دل کیوں ہو جاتا ہے، آخری وقت میں مریض کیا دیکھتا ہے؟ سائنس کا نیا انکشاف

ہماری ویب  |  Jan 07, 2023

موت کے وقت انسان کیا دیکھتا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو کہ انسان کو کسی نا کسی لمحے آتا ضرور ہے، خاص کر اُس وقت جب اس کے آس پاس کوئی موت واقع ہوئی ہو۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی تحقیق سے متعلق بتائیں گے۔

سائنس کی جانب سے ایک ایسی ہی تحقیق کی گئی ہے جس نے صارفین کو نہ صرف حیران کیا بلکہ خوف و دہشت میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔

جب انسان مرتا ہے تو وہ پوری زندگی کو محض چند آخری سیکنڈز میں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہا ہوتا ہے، جسے فائنل ریکال آف لائف بھی کہا جا سکتا ہے۔

بی بی سی میں پبلش ہونے والے آرٹیکل کے مطابق حادثاتی طور پر کی جانے والی ڈاکٹر اجمل زمر کی تحقیق نے سائنس کی دنیا میں ہل چل مچا دی ہے۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سائنسدان کی تحقیق میں ایک 87 سالہ مریض پر تجربہ کیا گیا تھا۔

موت کے وقت کے قریب ہوتا دیکھ اس 87 سال شخص کے تاثرات اور جذبات نے کچھ ایسے اشارے کیے، جس سے سائنسدانوں کو ایک نئی راہ ملی ہے۔

موت سے پہلے اور بعد کے 30 سیکنڈز میں انسان جس طرح ایک خواب دیکھ رہا ہوتا ہے، یا پھر یادوں کا یاد کر رہا ہوتا ہے، بالکل ایسا ہی کچھ اس 87 سالہ شخص کے موت کے وقت بھی پایا گیا، یہ شخص بھی موت کے 30 سیکنڈز پہلے اور بعد میں مریض کا دماغ اسی پیٹرن کو فالو کرتا دکھائی دیا، جس میں انسان کچھ یاد کر رہا ہوتا ہے یا پرانی یاد تازہ کر رہا ہوتا ہے۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے، کہ یہ منظر کب آنا شروع ہوتا ہے، کیونکہ اس کا تعلق موت سے ہے۔ موت کا وقت کب آئے گا، یہی اصل سوالیہ نشان ہے۔

سائنس کی اس تحقیق نے جہاں فلموں اور ڈراموں میں دکھائے جانے والے سین کی بھی عکاسی کی ہے، جہاں ہیرو اور ہیروئن کی موت کے وقت وہ پچھلے لمحات کو یاد کر رہے ہوتے ہیں وہیں انسان کی اس دنیا سے رخصت کے قبل اس کے نرم دل کو بھی واضح کرتا ہے۔

کیونکہ آخری وقت میں وقت قریب الموت انسان اس طرح سخت دل، مغرور اور اکڑ میں نہیں ہوتا ہے۔ ممکنہ طور پر آگے کے منظر کے خوف سے اس میں وہ نرمی اور عاجزی آ ہی جاتی ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More