ہماری ویب | Jan 05, 2023
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانات عمران طارق امسال بورڈ میں امتحانی امور کے حوالے سے مزید اصلاحات متعارف کرانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ ہم آپ کی تجاویز کواہمیت دیتے ہیں ہمارا مقصد اسکولوں کے طلباء و طالبات کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔
آپ سالانہ امتحانات برائے سال 2023ء یا امتحانی مراکز میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے اپنی تجاویز ہم تک پہنچانے کیلئے کمرہ نمبر 46 سیکنڈ فلور بلاک A میں ناظم امتحانات کے نام درخواست لکھ کر31جنوری تک جمع کرا سکتے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More