دنیا کے بہترین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ورلڈکپ کے بعد سعودی کلب سے معاہدے کے تحت اب سعودیہ کیلئے کھیلنے والے ہیں، 700 سے زائد لیگ گولز کرنے والے رونالڈو سعودی کلب سے معاہدہ کرکے مہنگے ترین کھلاڑی بن چکے ہیں اور اب مداحوں نے سعودی کھانے کھانے کے بعد رونالڈکی مستقبل کی ایک تصویر شیئر کردی ہے۔
پھرتیلے رونالڈو اپنے شاندار کھیل کے علاوہ اپنی ڈائٹ اور فٹنس کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں مشہور ہیں، کچھ عرصہ قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کولڈ ڈرنک ہٹاکر پانی پینے کی ترغیب دینا بھی رونالڈو کا ایک شاندار اقدام رہا جسے پوری دنیا میں بھرپور پذیرائی ملی۔
کھلاڑیوں کیلئے ان کی فٹنس سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور وزن کو کم کرنے کیلئے کھلاڑی کئی کئی جتن کرتے ہیں لیکن سعودی عرب میں شائد رونالڈو کو زیادہ پرہیزی کھانا نہیں ملے گا کیونکہ سعودیہ میں اکثر لوگ بھاری اور مرغن غذائیں شوق سے کھاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ رونالڈو سعودیہ کی خوراک کھاکر کچھ دنوں میں موٹے ہوجائینگے اور ان کی مستقبل کی ممکنہ تصویر بھی شیئر کی ہے۔