اسمبلیوں میں جانے کا فائدہ نہیں، ہمارے 3 اراکین اسمبلی کو اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا، عمران خان

ہم نیوز  |  Jan 01, 2023

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے استفسار کیا ہے کہ اسمبلیوں میں جا کر کیا کریں گے؟ کوئی فائدہ نہیں، کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرا یا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ چاہتے ہیں ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے، شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، ہمارے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ہمارے ساتھ ہیں، ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب نہیں معلوم، رمیز راجہ کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی، رمیز راجہ نے پیسے بچائے جب کہ نجم سیٹھی لٹا رہے ہیں، نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کردیا گیا۔

جسٹس قیوم کی رپورٹ کے بعد وسیم اور وقار کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیےتھا، رمیز راجہ

سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More