خیبر پختون خوا میں ایک ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند

ہم نیوز  |  Jan 01, 2023

 خیبر پختون خوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیے گئے۔  

ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ خیبر پختون خوا میں گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز ایک ماہ کے  لیے بند کردیے گئے۔

پابندی کے مطابق  صوبے بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز آج سے 31 جنوری تک نہیں کھلیں گے۔

ڈپٹی کمشنز پشاور نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دیتے  ہوئے کہا ہے کہ  پابندی کا مقصد گھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More