ہیپی 2023، ملک بھر میں جشن، آتش بازی

ہم نیوز  |  Jan 01, 2023

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال 2023 کا آغاز ہوگیا۔

12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالا سمیت دیگر شہروں میں منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔

دوسری جانب سال نو کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ دعا ہے 2023 انسانیت کی فلاح و بہبود اورخوش حالی کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں پاکستان کو معاشی و سیاسی استحکام کی طرف لے کر جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More