بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ اس دوران دہلی کے ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کے ماتھے اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں اور اسپتال میں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
عینی شاہد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔