سردیوں کے موسم میں کینو گھر کی رونق بنے ہوتے ہیں۔ دن رات اٹھتے بیٹھتے کینو کھائے جاتے ہیں جو ہاضمے کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔
کھٹے میٹھے کینو کے تو ویسے ہی بے شمار فائدے ہیں مگر کیا آپ اسے کے چھلکے سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں اگر نہیں تو آپ بڑی غلطی کر رہے ہیں۔
کینو کے چھلکے سے کئی فائدے گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکتے ہیں جن کے بارے میں کوئی بھی آپ کو نہیں بتائے گا لیکن اس آرٹیکل میں ہم کو بتانے جا رہے ہیں۔
کینو کے چھلکے فوائد کیا ہیں؟
سردیوں کے موسم میں ماحول کو خوشبو فراہم کرنے والے پھل کینو میں وٹامن سی سے بھرپور پھل نارنجی کے چھلکوں میں بھی فائبر ہوتا ہےاس کے علاوہ کینو میں وٹامن بی 6، کیلشیم، وٹامن اے، فولک ایسڈ سمیت جڑی بوٹی ہونے کے سبب پولی فینول طبی اجزاء پائے جاتے ہیں جو دل اور معدے کے امراض کا شکار افراد کے لیے بے حد مفید ہیں
کینو کے چھلکے کا استعمال کیسے کریں؟
1- نہانے سے قبل کینو کے چھلکوں کو اُبال کر پانی میں شامل کرنے سے جسم سے خوشبو آجاتی ہے اور آپ کی جلد تروتازہ اور انفیکشن سے محفوظ رہتی ہے۔
2- دانت خراب رہتے ہیں تو کینو کے چھلکے کس کام آئیں گے؟ ان میں موجود تیزابیت کی وجہ سے دانتوں کو چمکایا جاسکتا ہے، اگلی بار کینو کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے دانتوں کو چمکانے کے لیے ان کا استعمال کریں اور واضح فرق خود محسوس کریں۔
3- ان چھلکوں کو جلد پر ملنے سے کیل مہاسوں سے چند دنوں میں چھٹکارہ حاصل ہو کیا جا سکتا ہے۔
4- اگر آپ کے کپڑوں سے بدبو آرہی ہے تو یہاں بھی کینو کے چھلکے اپنا جادو دکھا سکتے ہیں۔ کینو یا مالٹے کے چھلکے کاٹ کر خشک کرلیں اور انہیں الماری میں رکھ دیں، کپڑوں میں سے خوشبو آنے لگے گی۔