میچ کے دوران ہمارا کپتان کون تھا، بابر کی بیماری کے باعث امپائر نے محمد رضوان کو کپتانی سے کیوں ہٹا دیا؟ نیا تنازع کھڑا ہو گیا

ہماری ویب  |  Dec 28, 2022

کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جاری ہے، تاہم اسی دوران کچھ ایسا ہوا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم فلو ہونے کے باعث آرام کر رہے ہیں، تاہم ٹیم میں ان کی جگہ کون تھا، یہ سب تکتے رہ گئے۔

ہوا کچھ یوں کہ بابر اعظم کے حوالے سے خبر سامنے آ رہی ہے کہ انہیں بخار کی شکایت تھی، جس کے بعد وہ آرام کر رہے ہیں، تاہم ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان نے قائم مقام کپتان کی حیثیت سے بارہویں کھلاڑی کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی۔

لیکن میچ ریفری اور امپائروں کی مداخلت کے بعد محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا، جس کے بعد سرفراز احمد کو کپتانی کے فرائض سونپ دیے گئے۔

چونکہ محمد رضوان پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ امپائروں کی جانب سے ان پر اعتراض کیا گیا، کیونکہ رضوان فیلڈنگ سیٹ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کرکٹ قوانین کے مطابق بارہواں کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا ہے۔

یہ سب صورتحال اُس وقت سامنے آئی جب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کے آؤٹ کا ریویو محمد رضوان نے کیا، میچ ریفری کا موقف ہے کہ متبادل کھلاڑی میچ کی کپتانی نہیں کر سکتا ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم پر وائرل فلو کا حملہ ہو گیا ہے، ٹیم کپتان بابر اعظم اس فلو کا شکار ہو گئے ہیں، جبکہ سلمان آغا پہلے ہی مبتلا تھے۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ میڈیا مینیجر بھی فلو میں مبتلا ہو گئے ہیں، جبکہ شان مسعود میں بھی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More