ہماری ویب | Dec 27, 2022
صفائی نصف ایمان ہے۔ اس بات پر مسلمان یقین رکھتے ہیں لیکن مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم اس بات کو اپنے عمل دخل سے ظاہر کرتے ہیں۔ ہم نے دیکھا کہ جب فیفا ورلڈ کپ ہوا تو جاپان کے مداحوں نے میچ ختم ہونے کے بعد سٹیڈیم کی صفائی کی اور لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی لیکن اب ایک اور ٹیم کے چاہنے والوں نے جشن کے بعد ملک بھر کی صفائی کرکے اپنے زندہ دل انسان ہونے کا بہترین ثبوت پیش کردیا۔
فٹبال ورلڈکپ کی چیمپیئن ٹیم ارجنٹائن کا دارالحکومت بیونس آئرس میں شاندار استقبال کیا گیا اور تقریباً 30 لاکھ سے زائد افراد نے اس جشن میں شرکت کی۔ جشن کے بعد جب بیونس آئرس کی سڑکوں پر کئی ٹن کچرا پھیلا تو شہری اس کی صفائی میں لگ گئے اور صفائی کے عملے کا ساتھ دیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More