کسی لڑکی سے ڈر کے مارے بات نہیں کی۔ جی ہاں یہ الفاظ تھے مشہور سابق انڈین کھلاڑی عرفان پٹھان کے۔ جن کا ایک کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے ماضی کا ایک یادگار قصہ سنایا اور کہا کہ 19 سال کی عمر میں جب میں نے بھارت کیلئے کھیلنا شروع کیا تو اس وقت میرے پاس راہول ڈراوڈ آئے۔
اور کہا کہ دیکھو عرفان کرکٹ میں تمہارے پاس لڑکیاں تصاویر یا پھر دستخط کروانے ضرور آئیں گی پر تم ان سے دور رہ کر اپنے کھیل پر توجہ دینا، بس پھر اسی میچ میں اسٹیڈیم میں ایک لڑکی ایک پوسٹر لے کر کھڑی تھی۔
جس پر لکھا تھا کہ " عرفان مجھ سے شادی کرو گے آپ" تو میں شرما گیا۔ اس کے بعد جب فیلڈنگ کرنے لگا تو ایک لڑکی نے بہت زد کی جس پر اسے دستخط کر کے دیے۔
مگر پین اور کاغذ پکڑانے کے ساتھ ساتھ اس نے ایک چھوٹا سا کاغذ اور پکڑا دیا جس پر اس کا نمبر لکھا ہوا تھا جو میں نے گھبرا کر وہیں پھینک دیا۔ بس پھر کیا تھا پورے دورے پر کسی سے فین سے بات نہیں کی، ڈرتا رہا کہیں کوئی دیکھ نہ لے یا پھر کیمرے وغیرہ میں نہ آ جائے یہی نہیں پھر راہول بھائی کی بھی بات یاد تھی مجھ کو۔
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب زندگی کے دوسرے دورے پر پاکستان گیا تو میچ میں ہمیں پہلے باؤلنگ کرنی تھی پر میں نے میچ سے پہلے کھانے کیلئے پلیٹ میں بہت سے چاول اور مٹن ڈال لیے، جس پر سچن ٹنڈولکر میری طرف آئے پہلے پلیٹ دیکھی پھر کہا کہ ہماری تو بیٹنگ ہے نا۔ جس پر میں کہنے لگا نہیں جی باؤلنگ ہے تو پھر سے میری پلیٹ کی طرف دیکھا اور چلے گئے۔
مختصراََ یہ کہ وہ مجھے کچھ سہ کہہ کر بھی سمجھا گئے کہ اگر اتنا کھاؤ گے تو باؤلنگ کیسے کرو گے۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ مجھے سمجھانے میں اور حوصلہ بڑھانے میں ان کھلاڑیوں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ جن پر ان کا شکرگزار ہوں۔