حارث رؤف نے اہلیہ کو کتنا حق مہر ادا کیا؟ دیکھئے نکاح کے وقت کے ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Dec 26, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے جن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا کر رکھ دی تھی۔

حارث اور مزنا کی شادی سے خوبصورت جھلیکاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں انہی میں دونوں فریق کے نکاح کی ویڈیو بھی زیر گردش ہے جب انہیں اپنی زوجہ کو حق مہر دیتے ہوئے سنا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق قومی کرکٹرحارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود کے حق مہر میں 50 تولے سونا لکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر نعمان عاطف فوٹوگرافی اسٹوڈیو کی جانب سے حارث رؤف اور مزنا مسعود کے نکاح کے وقت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں قاضی صاحب کو کرکٹر حارث رؤف سے رضامندی کے وقت 50 تولے سونے کی حق مہر کا ذکر کرتے سنا گیا۔

حارث رؤف اور مزنا کو ان کی شادی کے روز بہت خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ ان کی شادی میں شاہد آفریدی اور ان کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More