دل کا دورہ اکثر لوگوں کیلئے خطرناک ثابت ہوتا ہے اور کئی بار تو انسان کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملتا اور یہ دورہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے تاہم اگر بروقت پتا چل جائے تو متاثرہ انسان کی جان بچانا ممکن ہے، اس ویڈیو میں بھی ایسا ہی ہوا۔
ایک شخص ڈاکٹر کے پاس آیا اور کچھ ہی دیر میں اچانک اس کو دل کا دورہ پڑ گیا لیکن ڈاکٹر نے بروقت اس شخص کی جان بچالی۔
یاد رہے کہ ہر سال کروڑوں افراد کو دل کے دورے کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے لاکھوں کے لیے زندگی کا سفر ختم بھی ہوجاتا ہے لیکن ہارٹ اٹیک کی غیر نمایاں علامات بھی جن کا علم بیشتر اکثر افراد کو نہیں ہوتا جس کے سبب انہیں انتہائی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔
ہارٹ اٹیک کی روایتی علامات جیسے سینے میں درد یا دباؤ، ٹھنڈے پسینے، انتہائی کمزوری وغیرہ تو سب کو معلوم ہی ہے مگر کچھ ایسی علامات بھی ہوتی ہیں جو بیشتر افراد کو معلوم نہیں اور انہیں معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے تاہم وہ دل کے دورے کے خطرے کی نشاندہی کررہی ہوتی ہیں۔
مردوں اور خواتین دونوں میں سینے میں درد مختلف شدت اور طریقے سے سامنے آتا ہے۔ مردوں میں یہ علامت انتہائی اہم ابتدائی علامات میں سے ایک ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے جبکہ خواتین کے 30 فیصد واقعات میں یہ سامنے آتی ہے۔
سینے میں درد ایک یا دونوں ہاتھوں میں (اکثر بائیں ہاتھ میں)، نچلے جبڑے میں، گرد، کندھوں یا معدے میں شدید نوعیت کی بے اطمینانی کی شکل میں پھیل جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کرلیا جانا چاہیے۔