مراکش کی فٹ بال ٹیم اگرچہ ورلڈکپ ٹرافی نہ جیت سکی لیکن لوگوں کے دل جیتنے میں ضرور کامیاب رہی ہے۔ وطن واپسی پر نہ صرف ٹیم کا زبردست انداز میں استقبال کیا گیا بلکہ بادشاہ کی جانب سے کھلاڑیوں کی ماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ویڈیو دیکھیں
وطن واپسی پر کیا کیا ہوا؟
قطر سے سیمی فائنل میں ہار کر مراکش پہنچنے والی فٹ بال ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم کے طور پر ماؤں کے ساتھ شاہی محل میں آنے کی دعوت دی گئی۔
محب الوطن بیٹے جنم دیے آپ کا شکریہ
دعوت میں مراکش کے شاہ ششم نے خود کھلاڑیوں اور ان کی ماؤں کا استقبال کیا اور اعزازات سے نوازا۔ شاہ ششم نے کھلاڑیوں کی ماؤں کو بچوں کی اعلیٰ تربیت اور ان کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات پیدا کرنے پر تعریف بھی کی۔