سوشل میڈیا پر ان دنوں پی سی بی سے متعلق کافی خبریں وائرل ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ میں آنے والی نئی تبدیلی ہر ایک کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین کے لیے سینئر صحافی نجم سیٹھی کو منتخب کیا گیا ہے، اسی طرح دیگر ممبران کے نام بھی سب کو حیران کر رہے ہیں۔
صحافی احتشام الحق کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے، سابق پاکستانی کھلاڑی اور بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی بھی پی سی بی کا حصہ ہوں گے۔
صحافی کے مطابق شاہد خان آفریدی نئی پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب پی سی بی کی جانب دی جانے والی لسٹ میں اہم نام ثناء میر کا بھی ہے، جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔