چہروں پر خوشی لیے کراچی آئے ہیں ۔۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، شاندار استقبال دیکھ کرغیر ملکی کھلاڑیوں نے کیسا محسوس کیا؟

ہماری ویب  |  Dec 22, 2022

انگلینڈ کے بعد اب نیوزی لینڈ کی ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے اور ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلوں سے عوام کو اچھی تفریح فراہم ہوگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے دبئی پہنچی اور وہاں سے پھر کراچی کی طرف سفر کیا۔ طویل سفر کے بعد جب یہ ٹیم کراچی ائیر پورٹ پر پہنچی تو انہیں باحفاطت ہوٹل تک پہنچانے کیلئے سندھ پولیس کےایس ایس یو کمانڈو اور پولیس کے تازہ دم دستے موجود تھے۔

ان کی یہ وائرل تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ یہاں اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران نیوزی لینڈ 3 ون ڈے، اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ائیر پورٹ سے لے کر ہوٹل تک مہمان ٹیم کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ یہ مہمان ٹیم آج صبح 10:28 بجے کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More