پاکستان کے ہر دلعزیز باؤلر حارث رؤف چند دن میں دلہا بننے والے ہیں۔ خوبرو کھلاڑی کی اس وقت سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی منگیتر سے باتیں کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہی آنے والی خبروں کے مطابق حارث رؤف کی ہونے والی اہلیہ ماڈلنگ کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا نام مزنہ مسعود ملک ہے۔
کچھ دن سے یہ اطلاعات آرہی تھیں کہ حارث رؤف کی شادی ان کی کلاس فیلو سے ہورہی ہے البتہ حالیہ اطلاعات میں ان کی منگیتر کو مشہور ماڈل بتایا جارہا ہے۔ البتہ اس بات کی تصدیق حارث چند دن پہلے خود بھی کرچکے ہیں کہ وہ شادی اپنی پسند سے کرنا چاہتے ہیں۔ حارث رؤف کا نکاح 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔