ماں جی کے انتقال سے دل ٹوٹ گیا ہے۔۔ شاہد آفریدی سے ملنے کے فوراً بعد بزرگ خاتون کا انتقال کیسے ہوا؟

ہماری ویب  |  Dec 22, 2022

"ماں جی کے انتقال سے میرا دل بہت دکھا ہے۔ (میگا اسٹار لیگ) ایم ایس ایل میں ہم سے ملنے کے بعد خاتون کا اچانک انتقال ہوگیا اور یہ خبر بہت افسوسناک ہے۔ وہ بہت خوش تھیں۔ اللہ انھیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے "۔

کہنا ہے پاکستان کے لیجنڈری سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کا جو اپنی مداح خاتون کے خود سے ملنے کے بعد اچانک انتقال کی خبر پر دکھی ہیں۔ شاہد آفریدی نے بزرگ خاتون سے ملنے کی ویڈیو بھی شئیر کی ہے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی بزرگ اماں سے بہت محبت سے مل رہے ہیں البتہ اماں جی کی صحت کچھ اچھی نہیں لگ رہی لیکن وہ بھی خوش ہیں۔ خاتون نے سعید اجمل سے بھی ملاقات کی۔

چند دن پہلے شعیب اختتر نے بھی ایسی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ان سے ملنے والا ننھا بچہ کچھ دن بعد حادثے میں انتقال کرگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More