نرم چیکو سستے بھی اور مُفید بھی ! سخت چیکو کن لوگوں کو نہیں کھانا چاہیے؟ فائدے جان کر آپ بھی آج ہی خرید لائیں گے

ہماری ویب  |  Dec 21, 2022

چیکو ایک خوش ذائقہ اور افادیت سے بھرپور پھل ہے۔ چیکو کا چھلکا آلو کی طرح ہوتا ہے۔ اس میں دو سے لے کر دس تک کالے بیج ہوتے ہیں۔ چیکو کے بیج گول یا بیضوی، یعنی ایک طرف سے نوکیلے شکل میں ہوتے ہیں۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور دار چینی جیسا جب کہ شکل سیب اور ناشپاتی جیسی ہوتی ہے۔ چیکو کا ایک درخت سال میں دو ہزار پھل اگاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ میٹھا پھل صحت کے خزانوں سے لیس ہے۔

چیکو کے فائدے:

ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم٬ آئرن اور فاسفورس کی اضافی مقدار پائی جاتی ہے-

چیکو قبض کے مرض سے بھی نجات دلاتا ہے اور ساتھ دیگر انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے-

چیکو خون کو روکنے کی خصوصیات بھی رکھتا ہے اور اس کا استعمال بواسیر اور زخموں سے رسنے والے خون میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہیں-

چیکو سے نکلنے والے بیج کا اگر پیسٹ بنا کر کیڑے کے کاٹے کی جگہ پر لگایا جائے تو آرام ملتا ہے-

چیکو انسانی جسم میں داخل ہونے والے متعدد جراثیموں سے بھی محفوظ رکھتا ہے- اور اس میں پایا جانے والا وٹامن سی پوٹاشیم٬ فولیٹ اور فاسفورس کے آزاد زرات کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

کون سا چیکو زیادہ فائدے مند؟

٭ چیکو دو طرح سے مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔ ایک سخت اور دوسرا نرم۔ بازار میں سستا چیکو اکثر نرم والا ہی بکتا ہے۔ دراصل نرم چیکو چونکہ زیادہ رس دار ہوتا ہے اور اس میں گودا آئرن کی بھرپور طاقت سے مزید پک جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہمارے لیے زیادہ فائدے مند ہوتا ہے۔

چیکو میں وٹامنز مثلاً فولیٹ اور نیاسین معدنیات پوٹاشیم، وٹامن سی اور اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ نرم چیکوؤں میں آئرن کی سب سے زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی اور بانجھ پن کے لیے فائدے مند ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More