پاکستانی ٹیم نے کراچی کے لذیز و اسپیشل کھانے سرفراز احمد کے گھر کھائے۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے گزشتہ رات پوری ٹیم سرفراز احمد کے گھر پہنچی جہاں رات کا کھانا کھایا گیا۔
وائرل ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بس میں قومی کرکٹ ٹیم کراچی کے علاقے بفرزون میں قائم سرفراز احمد کے گھر پہنچی تو سخت سیکیورٹی کے انتظامات کی گئے تھے۔
تاہم بس سے نیچے اترتے ہی اسٹار بلے باز محمد رضوان کافی دیر تک عوام کے ہجوم کو ہاتھ ہلا کر ان کے علاقے میں گرم جوشی سے خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کرتے رہے۔
اس موقعے پر بفرزون میں سرفراز کی رہائش گاہ کے اطراف رہائش پذیر لوگ اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکنیوں میں کھڑے ہو کر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیکھتے رہے تاہم سرفراز نے خود اور ان کے گھر کے دیگر افراد گھر کے باہر کھڑے رہے اور کھلاڑیوں کو گھر میں خوش آمدید کہا۔