سپرمین کی طرح اُڑ کر کیچ پکڑ لیا ۔۔ شاداب خان کے شاندار ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 20, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کی آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں بھی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری، نوجوان آل راؤنڈر نے 19ویں اوور میں شاندار کیچ لے کر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔

بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکنز کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان نے اس میچ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس دی، شاداب خان نے 17 گیندوں پر 22 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگز میں دو چوکے شامل تھے جبکہ مقررہ چار اوورز میں 22 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر وائل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر ناقابل یقین کیچ کرکے پرتھ اسکورچرز کے کھلاڑی ہاردی کو پویلین کی راہ دکھائی۔شاندار کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی اور خود شاداب نے بھی ٹوئٹر پر اس کی ویڈیو شیئر کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شاداب خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو میری سوچ یہی ہے کہ آپ اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں اور یہ کارکردگی ایسی ہونی چاہیے کہ جب آپ میچ کے بعد واپس جائیں تو آپ کو نیند آنی چاہیے کیونکہ آپ کو پتہ ہو کہ میرے اندر جو صلاحیت تھی میں نے اسےمطابق پرفارمنس دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More