انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین اور مائیک آتھیرون کی ایسی ویڈیو اس وقت وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کراچی کے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناصر حسین ٹیپ بال کھیلتے ہوئے بیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ نوجوان کی تیز رفتار باؤلنگ سے اچانک گھبرا جاتے ہیں۔ ان کی حالت سے لطف اندوز ہوتے مائیک آرتھیرون باؤلنگ کرانے والے بچے سے کہتے ہیں کہ "تم میری ٹیم میں ہو۔"
ٹیریبل شوز
اس کے بعد مائیک آرتھیرون کی بیٹنگ آتی ہے جس میں کمینٹری کرنے والا ان کے جوتوں کا مذاق اڑاتے ہوئے "ٹیریبل شوز" کہتا ہے۔
پاکستان سے بہت سی یادیں لے کر جاؤں گا
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو ریزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ایک انٹرویو میں ناصر حسین اپنی اس ویڈیو پر ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ انھیں پاکستان میں بہت مزا آیا اور وہ یہاں سے کئی خوبصورت یادیں لے کر جائیں گے۔