انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں جاری ہے، تاہم اسی دوران کچھ ایسا ہوا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ کی پریکٹس کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ انگلش سابق کھلاڑی اور کوچ برینڈن مک کلم نے مداح کو خوش کرنے کے لیے اپنی خطرے میں ڈال دی۔
ہوا کچھ یوں کہ پریکٹس میچ کے دوران مک کلم نے ایک مداح کو دیکھا جو کہ اسٹیڈیم میں شائقین کے حصے سے کھلاڑی کو آوازیں دے رہا تھا، لیکن چونکہ خاردار حفاظتی جالیاں موجود تھیں، یہی وجہ تھی کہ کھلاڑی اور مداح آپس میں اُس طرح مصافحہ نہیں کر پا رہے تھے۔
ایسے میں کھلاڑی نے حفاظتی جالی پر چڑھ کر مداح کو اپنی شرٹ دے دی، اس منظر کو دیکھ کر مداح، سیکیورٹی عملے سمیت ہر کوئی حیران تھا وہیں دلچسپی کا باعث بھی بن گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق کھلاڑی اور کوچ بڑے ہی آرام سے فینس پر چڑھ کر مداح کو اپنی شرٹ دے رہا ہے۔
واضح رہے انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں پاکستان میں موجود جہاں دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ میچز جاری ہیں۔